Ban on Bangladeshi super star Sakib Ul Hassan
Sakibul Hassan is setting very bad example for junior players.
Sakib ul Hassan Demolish Stamp with his Foot |
اگرچہ کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش کا ایک سپر سٹار ہے اور بنگلہ دیش میں وہ اتنا ہی مشہور ہے جتنا کہ شاہد آفرید ی پاکستان میں لیکن ان کا رویہ کبھی بھی مثالی نہیں رہاہے۔ اگر چہ کہ پوری بنگلہ دیشی ٹیم کافی جذباتی ٹیم ہے لیکن شکیب الحسن پوری ٹیم میں سب سے نمایاں ہیں۔ماضی قریب میں ہی فکسنگ کو بورڈ حکام سے شئیر نا کرنے کی پاداش میں پابندی پوری کر کہ ٹیم میں واپس آنے والے شکیب الحسن آج کل پھر شہ سرخیوں میں ہیں اور اس مرتبہ وجہ بنی ہے ڈومسیٹک کرکٹ میں امپائر کے فیصلے کے خلاف ان کا انتہائی خراب ۔ یہ واقعہ ؔڈھاکہ پریمیئر لیگ کے ایک ہی میچ میں دو مرتبہ پیش آیا پہلے تو جب شکیب الحسن کی باؤلنگ پر بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا تو اپیل کرنے کے بعد شکیب نے وکٹو ں کو لات مار کر گرا دیا اس کے بعد جب بارش کے باعث امپائر نے کووراور گراؤنڈ سٹاف کو فیلڈ میں بلایا تو شکیب الحسن پھر غصے میں آ گئے اور وکٹیں اکھاڑ کر پچ پر پھینک دیں.
![]() |
اس کے جواب میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مالی جرمانے کے ساتھ ساتھ شکیب پر تین میچز کی بھی پابندی لگا دی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ پابندی کافی ہے کیا یہ پابندی شکیب کو آئندہ کے لیے سبق سکھاتے ہوئے ایسے رویے سے روک سکے گی ؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن کسی سینئر کھلاڑی کی جانب سے ایسا رویہ کسی صور ت بھی قابل قبول نہیں ہونا چاہیے ۔ وہ کھلاڑی جسے رول ماڈل سمجھا جاتاہو ، جو انٹرنیشنل کرکٹ میں آل راؤنڈر کی رینکنگ میں لیڈ کر رہا ہو اس کے لیے خود شرم کی بات ہونی چاہیے کہ وہ جونیئر کھلاڑیوں کے لیے کیا مثال قائم کر رہا ہے۔ کھلاڑی چاہےکتنا بھی بڑا کیوں نا ہو قانون کے بالاتر نہیں ہوتا۔ اسے کھیل کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے.
![]() |
Most controversial player of Bangla Desh |
Sakib ul hassan, bangla desh cricket, bangladesh cricket board, bangladesh premier league, BPL
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.