ICC Test Teams Ranking
![]() |
Latest ICC Test Team Ranking International Cricket Council (ICC) has announced latest test team ranking. Earlier this ICC already announced Test players ranking. |
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ ریکنگ کے بعد ٹیم ریکنگ کی
بھی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ اس اپ ڈیٹ میں ٹیموں کو ملنے والےپوائنٹس کو دو
حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں مئی 2020 سے پہلے کھیلے گئے میچز کے نتائج کا
100 فیصد وزن شامل کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے کے دو برسوں کے نتائج کا 50 فیصد
وزن شامل کیا گیا ہے۔اس عرسے سے قبل کے خراب نتائج منفی ہونے کی وجہ سے ٹیم
پاکستان کو تازہ اپ ڈیٹ میں صرف 3 پوائنٹس ہی ملے ہیں اور محض 3 پوائنٹس ہی ملنے
کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی پانچویں پوزیشن میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا ہے۔جبکہ
اسکے مجموعی پوائنٹس 94 ہو گئے ہیں ۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی پانے والی
بھارتی ٹیم نے مسلسل پانچویں سال ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی جبکہ کہ نیوزی لینڈ کی
ٹیم دوسرے نمبر پر موجودہے۔ اور اب بھارت
اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈ ز کے تاریخی میدان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا
فائنل کھیلا جائے گا۔بھارت کے 121 پوائنٹس ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 120 پوائنٹس
کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کو تازہ اپ ڈیٹ میں بالترتیب 1 اور 2
پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کو 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا
پڑاہے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو 3 پوائنٹس ملے ہیں جس کی بدولت وہ تیسرے نمبر پر
پہنچ گئی ہے کہ ماضی قریب میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کھیلنے کی دعوے دار
آسٹریلیا کی ٹیم چھوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ اس کے بعد 14 پوائنٹس کے فرق کے بعد
پاکستان 5 نمبر پر براجمان ہے۔ویسٹ انڈیز چھٹے جنوبی افریقہ 9 پوائنٹس کی کٹوتی کے
بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ اس کے
علاوہ سری لنکا آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش نویں نمبر پر موجود ہے اور دسواں اور آخری
نمبر زمبابوے کا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.