T20 World Cup india
Decision related to T20 world cup is to be taken on 1st of june Decision of World T20 will be ta1st Ju
![]() |
T20 World cup this year will be played in India |
بھارت میں ہونے والےٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر بھی غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ یعنی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ یکم جو ن کو متوقع ہے۔بی سی سی آئی حکام بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں اس کے بعد حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی حکام کی پوری کوشش ہے کے حالات بہتر نا ہونے کی صورت میں آئی سی سی حکام کو مزید انتظار کے لیے راضی کیا جاسکے۔لیکن بھارت میں کورونا وائر س کی تیسری لہر کی وجہ سے آئی پی ایل کی منسوخی کے بعد آئی سی سی حکام بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہے ہیں ۔
International Cricket Council (ICC) |
آئی سی سی کے حکام کے مطابق اگر بھارت میں ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہوپاتا تو متبادل کے طور پر یو اے ای مضبوط امید وار ہو گا۔ اور پی ایس ایل کی یو اے ای منتقلی کے بعد اس بات کے امکانات مزید بڑھ گے ہیں کہ اگر ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہو پاتا تو اس کو یو اے ای منتقل کر دیا جائے۔
![]() |
This Year,s PSL is also shifted to UAE |
لیکن اس کا حتمی فیصلہ یکم جون کو ہونے والی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے انعقاد میں ابھی چار ماہ سے زائد ٹائم باقی ہے کیونکہ ورلڈ کپ اکتوبر ، نومبر میں منعقد کیا جا نا ہے۔ لیکن بھارتی حکام کو کافی یقین ہے کہ وہ آئی سی سی کو بھارت میں ورلڈ کپ کے انعقاد یا مزید انتظار کرنے پر راضی کر لیں گے۔ بھارتی حکام کے مطابق اب بھارت میں کورونا کی صورت حال بہتر ہوتی جارہی اور اور کورونا کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت میں 4سے 5 لاکھ کیسز کم ہو چکے ہیں جو کہ ایک واضح دلیل ہے کہ بھارت میں کورونا پر قابو پایا جا رہا ہے اور اس وجہ سے بی سی سی آئی کو قوی امید ہے کہ اکتوبر نومبر تک حالات مزید بہتر ہو چکے ہوں گے اور ورلڈ کپ بھارت میں ہی منعقد کیا جا سکے گے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ بھارتی حکام اور آئی سی سی حکام یکم جون کے اجلاس میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ کیا ورلڈ کپ بھار ت سے یو اے ای منتقل کر دیا جائے گا یا بھارتی حکام کو کورونا کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے مہلت دے کر مزید انتظار کیا جائے گا۔
Chairman OF Board Of Control For Cricket In India (BCCI) |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.