Mr.360 A.B Develier has denied to take his decision of retirement back to participate in upcoming T20 world cup in October ,November.
مسٹر360 نے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی سے صاف انکار کر دیا۔ دنیا بھر کی لیگز میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے باوجود اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کی خواہش کے باوجود ڈویلئیر نے اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی خاطر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے صاف انکار کر دیا۔ جنوبی افریقی کوچ مارک باوچر سے ملاقات کے بعد ڈویلئیر کا کہنا تھا کہ انکی ریٹائر منٹ کا فیصلہ حتمی ہے اور وہ دوبارہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ یاد رہے اے بی ڈویلئیر نے 2018 میں اس وقت انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا جب وہ اپنے کرئیر کے عروج اور بہترین فارم میں تھے ۔ انکی ریٹائر منٹ کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی پرفارمنس کا معیار بھی مسلسل تنرلی کی طرف گامزن ہے۔
![]() |
South African Cricket Board |
اس لیے نا صرف جنونی افریقن کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقین شائقین بلکہ پوری دنیا میں موجود ڈویلئیر کے پرستار یہ چاہ رہے تھے کہ وہ دوبارہ سے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کریں کیونکہ ابھی ان میں کافی کرکٹ باقی ہے لیکن بدقسمتی سے لیگز کرکٹ کی وجہ سے ڈویلئیر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے کر نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنے کو قابل غور نہیں سمجھااور ریٹائر منٹ واپس نا لینے کا اعلان کر دیا۔جس سے پوری دنیا میں موجود ان کے پرستار مایوس ہو گے ہیں جو انکو دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔
![]() |
This Is Why He is Called MR 360 |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.