PSL 6
PSL 6 Will Reusme From 5 june At UAE
پی ایس ایل کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا مل گیا۔پاکستان سپر لیگ
کو آخر کار یو اے ای حکام سے بعض معاملات میں استثنیٰ ملنے کے بعد دوبارہ شروع کرنے کی
اجازت مل گئی جس کےبعد پی سی بی اور فرنچائزرز کے ورچوئل اجلاس میں انتظامی امور
کا جائز ہ بھی لیا گیا۔ انتظامی امور پر
پی سی بی حکام اور فرنچائزرز کے درمیان ایک مزید اجلاس متوقع ہے۔تمام
کھلاڑی پہلے کراچی اور لاہور میں جمع ہوں گے اور اس کےبعد اسکواڈ چارٹرڈ فلائٹس کے
زریعے ابو ظہبی روانہ ہو گا ۔ لاہور اور کراچی میں جمع ہونے کے بعد جلد ہی تمام
پلئیرز اور ارکان کی ویکسی نیشن کروائی جائے گی اس کےبعد تمام پلئیرز اور سپورٹنگ
سٹاف یو اے ای روانہ ہوجائےگا۔امارات پہنچنے کے بعد 7 روز کے لیے ہوٹلز میں ہی
قرنطینہ ہونا پڑے گا۔ اس کے بعد 3 دن کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے ملے گے۔
پی ایس ایل کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 5 جون سے ہو گا ۔
روزانہ دو میچز کھیلے جائیں پہلا میچ شام
5 بجے جبکہ دوسرا میچ رات دس بجے شروع ہوا کرے گا تاکہ کھلاڑیوں کو گرمی کی شدت سے
زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے
درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔
اگرچہ کے براڈ کاسٹر کے ویزے ،
چارٹر طیاروں کے انتظامات اور دیگر لاجسٹک معاملات ابھی باقی ہیں لیکن پی سی بی
حکام کو یقین ہے کہ یہ تمام امور بروقت انجام پا جائیں گے اور ٹورنامنٹ 5 جون سے
شروع کروا دیا جائے گا۔پی سی بی اضافی مالی بوجھ بھی برداشت کرنے کے لیے راضی ہے۔
خاص طور پر براڈ کاسٹرز جن کا تعلق جنوبی افریقہ اور بھارت سے ہے ان کے لیے الگ سے انتظامات کرنے پڑے گے اور ان
کے لیے قرنطینہ کی مدت بھی دس دن ہے۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پی ایس ایل کے
بقیہ میچز کرانے پر جو اضافی اخراجات آئیں گے وہ بھی پی سی بی برداشت کرے گا۔معمول
کے مطابق پہلے اضافی اخراجات جن میں براڈکاسٹنگ ، پروڈکشن اور لاجسٹک سمیت آپریشنل
اخراجات شامل ہوتے ہیں فرنچائز برداشت کیا
کرتی تھی لیکن اس مرتبہ یہ تمام اخراجات بھی پی سی بی ہی پورا کرے گا۔
پی سی بی حکام اور فرنچائزز نے اس مرتبہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت سختی سے عمل کروانے کا اعلان کیا ہے۔ کیونکہ ماضی میں بھی لاپرواہی کی وجہ سے کچھ کھلاڑی کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی کرنی پڑی تھی اس لیے اس مرتبہ پی سی بی کوئی بھی رسک نہیں لینا چاہتا جس کے لیے کورونا ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اور کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کو دوسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔
اب دیکھنا ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کس طرح پایا تکمیل تک پہنچتی ہے۔
بقلم خود آفتاب احمد
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.