Asia Cup postponed till 2023
 |
Asia Cup postponed
|
کورونا وائرس نے ایک اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کو نگل لیا۔رواں
برس سری لنکا میں منعقد ہونے والا ایشا کپ مسلسل دوسری بار ملتوی کر دیا گیا ۔ اس
سے پہلے گذشتہ سال بھی پاکستان میں ایشا کپ کا انعقادبھی کورونا وائرس کی وجہ سے
ممکن نہیں ہو سکاتھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگز یکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق
موجودہ حالات میں سری لنکا میں ہونے والے ایشا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا۔
اب سری لنکا میں ہونے والا ایشا کپ 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ہی ممکن ہو سکے۔کیوں کہ
ایک طرف سری لنکا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور دوسری طرف ایشائی ٹیموں کی
انٹر نیشنل مصروفیات کے پیش نظر اس سال سری لنکا میں ایشا کپ کا انعقاد ممکن نہیں
ہو سکے گا۔ اگلے سال ایشا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور اس کے بعداس سال نا
ہونے والا ایڈیشن اب 2023 میں سری لنکا میں ہی منعقد کیا جائے گا۔اس وقت ایشا کا
پورا خطہ یعنی بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کورونا کی تیسری لہر کے
زیر اثر ہے جس کی وجہ سے نا صرف پاکستان میں پی ایس ایل بلکہ بھارت میں آئی پی ایل
بھی ملتوی ہو چکی ہے |
IPL 2021 edition was also postponed |
اور اس کے ساتھ ساتھ اس سال اکتوبر ، نومبر میں بھارت میں
ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطر ئے میں پڑا ہو ا ہے۔ کیونکہ بھارت میں
کورونا کیسز میں تیزی اور ویکسین کے عمل میں سست روی سے کورونا پر قابو ہوتا نظر
نہیں آ رہا ہے۔اور اب بھارتی کرکٹ بورڈ حکام ایک خصوصی جنرل میٹنگ میں ورلڈ کپ سے
متعلقہ معاملات کو زیر بحث لائیں گے۔قارین آپ کو یہ بھی یاددہانی کرواتے چلیں کہ
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پچھلا ایڈیشن بھی ملتوی ہو گیا تھا جس کا انعقاد آسڑیلیا میں
ہونا تھا لیکن تب آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے اس کا انعقاد
ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ |
World cup in Australia |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do not enter any spam link in the comment box.